کراچی میں ریلیاں اور پولیس سے جھڑپیں، پی ایس ایل بارے اہم خبر آگئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں سیاسی جماعتوں کی ریلیوں اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیموں کے پریکٹس سیشنز منسوخ کرنا پڑگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق معین خان اکیڈمی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا پریکٹس میچ شیڈولڈ تھا جب کہ نیشنل سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کو نیٹ پریکٹس کرنا تھی تاہم سیاسی جماعتوں کی ریلیوں اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ اسی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے پریکٹس سیشنز منسوخ کردیے۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔