معروف برطانوی فٹبالر مائیکل اوون نے پاکستان کے پہلے سوکر سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

معروف برطانوی فٹبالر مائیکل اوون نے پاکستان کے پہلے سوکر سٹی کا سنگ بنیاد ...
معروف برطانوی فٹبالر مائیکل اوون نے پاکستان کے پہلے سوکر سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے لیجنڈری فٹ بالر مائیکل اوون نے پاکستان کے پہلے سوکر سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوکرسٹی کی تعمیر این ای ڈی یونیورسٹی میں کی جائے گی، دس سالہ منصوبے کے تحت جدید ترین سوکر سٹی میں عالمی معیار کی سپورٹس سائنس کو ترقی دینے کے ساتھ فٹبال فرنچائز بھی تیار کی جائیں گی۔ سوکر سٹی سٹیڈیم کے تعمیری منصوبے پر ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی۔جرمن فرم کے تیار کردہ جدید ترین ڈیزائن کے مطابق سٹیڈیم میں فیفا کے بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولتیں میسر ہوں گی، این ای ڈی میں بین الاقوامی معیار کا فورجی آسٹرو ٹرف پہلے ہی نصب ہے۔ ساکرسٹی کی تعمیر امریکا کے کالج فٹبال ڈیویلپمنٹ ماڈل کی طرز پر ہوگی، اسٹیڈیم میں6 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہوگی۔

مزید :

کھیل -