سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔آپریشن کےدوران فائرنگ کے تبادلےمیں دہشت گرد ہلاک ہوا،جس کی شناخت صدام کےنام سے ہوئی۔ دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ہلاک دہشتگرد آئی ای ڈی بم بنانےکاماہرجبکہ مختلف جرائم پیشہ کارروائیوں،ٹارگٹ کلنگ اوراغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔