جماعت اسلامی نے 6فروری سے ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی نے 6فروری سے ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان کر دیا
جماعت اسلامی نے 6فروری سے ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے کہاہے کہ پاکستان میں سیاسی پارٹیوں کی بجائے 40چوروں کی حکومت ہوتی ہےجونادیدہ اشاروں پرہربارنیاعلی بابامنتخب کرکےقوم پرمسلط کرتےہیں،جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور ظالمانہ نظام کے خلاف101احتجاجی دھرنے دے گی،چھ فروری سےتحصیل،صوبائی وقومی حلقوں اورضلعی ہیڈکواٹرزپراحتجاجی دھرنوں کاآغازہوجائےگا،جس کی پلاننگ کرلی گئی،مارچ میں اسلام آباد کافیصلہ کن دھرنا حکومت کےہوش اڑانے کے لیے کافی ہوگا،عمران خان سے حکومت نہیں چل پارہی، وہ عوام کی جان چھوڑ دیں۔

جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے صوبائی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس  کرتے ہوئےامیرالعظیم نے کہاکہ عوام کا ووٹ بیلٹ باکس میں دفن کردیاجاتاہے، ہماری جنگ کسی ایک پارٹی یاحکومت سےنہیں بلکہ اس استعماری نظام سےہےجو اشرافیہ کےمحلات کوتحفظ دیتااورغریب کی جھونپڑی کوزمین بوس کرتا ہے  ،کچھ عرصے بعد نیا بت کھڑ ا کیا جاتا ہے،جب عوام اس سے نجات کے لیے جدوجہد شروع کرتے ہیں توامید کے نام پرنیا گھوڑا میدان میں اتاردیا جاتا ہے، مختلف پارٹیوں کےجھنڈےاٹھاکرہربارحکومت کاحصہ بننےوالےظالم جاگیرداراورکرپٹ سرمایہ دارعوام کےمسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے،جماعت اسلامی اس قوم کے لیے امیدہے۔ 

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی نےکہاکہ تعلیم،صحت،روزگارکے مسائل پربیانیہ دینے کی بجائے عملی طورپریہ خدمت سرانجا م دے رہے ہیں،ہم محدود وسائل کےساتھ لاکھوں بچوں کوتعلیم کی سہولت فراہم کررہےہیں،آغوش سمیت گھروں پریتیم بچوں کی کفالت کامنظم اورمربوط نظام موجود ہے،اسی طرح ہزاروں ہسپتالوں،بیسک ہیلتھ یونٹ اور ڈائیگناسٹک سنٹرزسے کروڑوں افراد مستفید ہورہے ہیں،صاف پانی پاکستانی عوام کا ایک بڑا مسئلہ ہے،جماعت اسلامی واٹر  فلٹریشن پلانٹس کی صورت اپنےاداروں کےذریعےعوام کوپینےکاصاف پانی فراہم کررہی ہے،کوروناکےدوران جان کی قربانی دے کرجماعت اسلامی کے رضا کاروں نےخدمات سرانجام دیں،زلزلے،سیلاب سمیت ہرقدرتی آفت میں جماعت اسلامی کےکارکن صف اوّل پرعوام کی خدمت کرتےنظرآتے ہیں  ،  حالیہ برفباری کےڈیزاسٹرمیں مری میں پھنسےسیاحوں کوریسکیوکرنےکےلیےسب سےپہلےجماعت اسلامی پہنچی،ہم محدودوسائل سےاس قدرخدمت سرانجام دے سکتے ہیں توحکومتی وسائل سے یقینا عوام کے مسائل کوحل کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید :

قومی -