"شلوار ایم پی اے کی نہیں سندھ حکومت کی اتری"ایم کیو ایم کارکنوں پر تشدد، جماعت اسلامی بھی میدان میں آگئی

"شلوار ایم پی اے کی نہیں سندھ حکومت کی اتری"ایم کیو ایم کارکنوں پر تشدد، جماعت ...

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے پر امن مظاہرین پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قیصر شریف کا  کہنا تھا کہ " دھرناجماعتِ اسلامی کاہویاایم کیوایم کا،جمہوری حق ہے۔ ایم کیو ایم پرتشدد کی مذمت کرتے ہیں ، شلوار ایم پی اے کی نہیں بلکہ سندھ حکومت اور اس کالے قانون کی اتری ہے۔"

کراچی میں بلدیاتی قانون کے خلاف جاری جماعت اسلامی کے دھرنے کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں مطالبات کی منظوری تک پر امن احتجاج جاری رکھے گی۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم کی وزیر اعلیٰ سندھ  ہاؤس کے باہر ریلی پر پولیس نے بدترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی سمیت متعدد کارکنان زخمی ہوئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔  سندھ پولیس کے اہلکار ایم کیو ایم کے ایم پی اے صداقت حسین کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے اور گرفتار کرلیا۔

یہ سب ایک ایسے وقت میں ہو ا ہے جب اگلی صبح سے کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ایونٹ شروع ہونے جا رہا ہے۔ احتجاجی مظاہروں اور پولیس تشدد کے باعث بدھ کے روز پی ایل کی ٹیمیں پریکٹس سیشن بھی نہیں کرپائی تھیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -