گنے کے کاشتکاروں کو کاشت پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

گنے کے کاشتکاروں کو کاشت پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

  

فیصل آباد۔ (اے پی پی)حکومت کی جانب سے گنے کے کاشتکاروں کو کماد کی مخلوط اور چپ بڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے کاشت پرسبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور فیصل آباد ڈویژن کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت منڈی بہاالدین، قصور،مظفر گڑھ،رحیم یار خان اور بہاولپور کے اضلاع کے کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ جو کاشتکار اس پروگرام میں شرکت کے خواہشمند ہوں وہ31 جنوری تک اپنے متعلقہ ضلع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سے رابطہ کریں۔

توسیع یا زراعت آفیسرز توسیع کے دفاتر سے مفت درخواست فارم لیکر اس پر درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق درخواستوں کی جانچ پڑتال 5 فروری تک کی جائے گی اور درخواستوں کی قرعہ اندازی 14 فروری کو ہوگی۔ پروگرام کے تحت کماد کے کاشتکاروں کو ایکڑ پر 5 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ 5 ایکڑ پر 25 ہزار روپے سبسڈی فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ درخواست دینے والے کاشتکار کا محکمہ زراعت کے پاس رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے قریبی دفتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔\932

مزید :

کامرس -