دریاﺅں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج

دریاﺅں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج

  

اسلام آباد (اے پی پی)واپڈا کی جانب سے جاری دریاﺅں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار500 کیوسک اور اخرج 36 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

اور اخراج 11 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 26 ہزار کیوسک، اخراج 26 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 9ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2ہزار800 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک ہے ۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1495.65 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

کامرس -