ترشادہ باغات کے باغبان حسب ضرورت آبپاشی کریں، ماہرین
قصور(اے پی پی)ترجمان محکمہ زراعت نے ترشادہ باغات کے باغبانوں کو جلدپکنے والی اقسام کے پھل توڑنے کیلئے فوری تیاری اور حسب ضرورت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ باغبان درمیانے موسم میں پکنے والی اقسام کی فروخت کے انتظا م کیساتھ ساتھ گوبرکی کھادکا بھی بندوبست کریں تاکہ انہیں بعدمیں کسی مشکل کاسامنانہ کرناپڑے۔انہوں نے بتایا کہ ترشادہ پھلوں کی اچھی پیداوار کیلئے کھادوں کا استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے غذائی عناصر کی کمی بیشی ترشادہ پھلوں کی صحت نشوونماپیداوار اورمعیار پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔