کاشتکاروں کو چنے کی فصل کی بروقت چھدرائی کی ہدایت

کاشتکاروں کو چنے کی فصل کی بروقت چھدرائی کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (اے پی پی)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو چنے کی فصل کی بروقت چھدرائی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی دیکھ بھال میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں اور فصل اگنے کے 15دن کے اندر اندر اس کی چھدرائی کرکے زائد پودوں کو نکال دیں اور پودوں کا قطاروں میں درمیانی فاصلہ 15 سینٹی میٹر یا6انچ کردیں تاکہ پودوں کی بہتر بڑھوتری ممکن ہو سکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کہا کہ اگر فصل اگنے کے موقع پر زمین میں نمی کم ہوتو چھدرائی کاعمل ذراتاخیر سے بھی شروع کیاجاسکتاہے۔
 کیونکہ ایسی صورت میں فصل پر سوکے کی بیماری حملہ آور ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہوتی ہے لہذاآبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگر فصل سوکا محسوس کرے تو اسے ہلکاپانی لگایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکارکابلی چنے کیلئے پہلاپانی کاشت کے45 دن بعد دوسراپانی فصل پر پھول آنے پر دیں۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ دیگرفصلات کی طرح جڑی بوٹیاں چنے کی فصل کو بھی نقصان پہنچاسکتی ہیں لہذا فصل اگنے کے 30روز کے اندر اندر جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے پہلی اور 70روز کے اندر دوسری گوڈی کی جانا ضروری ہے تاکہ دوبارہ اگ آنے والی جڑی بوٹیاں بھی تلف ہو سکیں۔

مزید :

کامرس -