سابق ایس پی سید پرویز قندھاری کی رسم چہلم لاہور اور فیض آباد شریف میں ادا 

سابق ایس پی سید پرویز قندھاری کی رسم چہلم لاہور اور فیض آباد شریف میں ادا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) سابق ایس پی سید پرویز شاہ قندھاری کی رسم چہلم لاہور اور آستانہ عالیہ فیض آباد شریف تاندلیانوالہ میں ادا کی گئی۔ قرآن خوانی، گلہائے عقیدت بحضور سرور کونین سمیت روح پرور خطابات پیش کیے گئے۔ صاحبزادہ سید اسد شاہ قندھاری کی خصوصی طور پر دستار بندی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی اور آستانہ عالیہ فیضیہ حسینیہ قندھاریہ فیض آباد شریف تاندلیانوالہ کے سجادہ نشین سید پرویز شاہ قندھاری نقشبندی مجددی کی رسم چہلم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ لاہور اور فیض آباد شریف تاندلیانوالہ میں روحانی وجدانی تقاریب ہوئیں۔ چک نمبر 411 گ ب فیض آباد شریف، تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد میں ہونے والی مرکزی محفل میں سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ قندھاریہ کے چشم و چراغ و سجادگان حضرت پیر سید عبدالواحد شاہ، حضرت پیر سید عبدالوحید شاہ، حضرت پیر سید رضا حسین شاہ، حضرت پیر سید عامر شاہ، حضرت پیر سید ظفر شاہ، حضرت پیر سید نوازش شاہ قندھاری سمیت صاحبزادگان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر صاحبزادہ والا پیر سید اسد شاہ قندھاری کی دستار بندی بھی کی گئی، چہلم کی اس روحانی و وجدانی تقریب میں اللہ اللہ کے ذکر نے حاضرین پر وجد کی کیفیت طاری کیے رکھی، آخر میں آستانہ عالیہ سے وابستہ مریدین و متعلقین سمیت ملک و ملت کی کامیابی کی دعا کرائی جبکہ لنگر سے تواضع بھی کی گئی۔