یوسی پی فلم سوسائٹی کی فلم فائیو سٹار کی نمائش کیلئے دوسری تقریب

یوسی پی فلم سوسائٹی کی فلم فائیو سٹار کی نمائش کیلئے دوسری تقریب

  

 

لاہور(پ ر)یو سی پی فلم سوسائٹی نے ایوارڈ یافتہ شارٹ فلم فائیو سٹار کی نمائش کے لیے دوسری تقریب کا اہتمام کیا جس کی ہدایت کاری یا تحریر مہروز امین نے کی۔ اس فلم نے نومبر 2020 میں کانسی کا ایوارڈ (آزاد شارٹس ایوارڈ) لاس اینجلس میں جیتا، اس تقریب میں موجود ہر شخص نے فلم کی نمائش سے لطف اندوز ہوئے۔ فلم کی نمائش کے تقریباً 12 منٹ بعد یو سی پی فلم سوسائٹی کے تمام اراکین نے تالیاں بجا کر فلم کو خراج تحسین پیش کیا اور فلم سوسائٹی کے سرپرست محمد شاہد نے مہمان مہروز امین کو شیلڈ دی اور شریک سرپرست احمد حماد نے بھی فلم کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کے گرمجوشی سے بھرپور ادبی الفاظ اور فلم سوسائٹی کے صدر نے مختصر فلم کی نمائش کے بعد ایک سوالیہ نشست کا اہتمام کیا اور مہروز امین نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی مشکلات کے بارے میں بتایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -