1122نے پنجاب بھر میں 994ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 994ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 568افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔472معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا، 210ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت225متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان74حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ دوسرے فیصل آباد 70حادثات میں 83متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔