ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی،60لاکھ کی کرنسی برآمد

ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی،60لاکھ کی کرنسی برآمد

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیرپورٹ پر سامان سے 60لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد ہونے پر مسافر کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نقاش جاوید نامی مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔مسافر نجی ائیرلائن  سے دبئی جا رہا تھا۔مسافر کے سامان سے 20500 یورو، 11000 سعودی ریال برآمد کر لئے گئے۔برآمد ہونے والی کرنسی کی کل مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد ہے۔گرفتار ملزم سکیورٹی اور کسٹم کلیرنس کے بعد امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچا۔

مزید :

علاقائی -