ترقی پانیوالے افسر احمد عثمان کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد 

 ترقی پانیوالے افسر احمد عثمان کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسر احمد عثمان کے اعزاز میں انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سید حسنین حیدر نے احمد عثمان کو ڈی ایس پی رینک کے بیجز لگائے۔پرموٹ ہونیوالے احمد عثمان انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں بطور ڈی ایس پی لیگل فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی احمد عثمان محنتی، ایماندار اور ذمہ دار آفیسر ہیں 

،پروموشن سے اِن کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

علاقائی -