سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری گرفتار کئے جائیں، سی سی پی او

سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری گرفتار کئے جائیں، سی سی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سپیشل ٹیموں کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری و عادی مجرم گرفتار کئے جائیں۔ پولیس کا اشتہاری و عادی مجرموں،عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، رواں سال اب تک 4258اشتہاری،عادی مجرم و عدالتی مفرور گرفتار کر لئے،859اشتہاری،1258عادی مجرم،2141عدالتی مفرور کوحراست میں لیا گیا۔لاہور پولیس نے کیٹیگری اے کے 323,بی کیٹیگری کے 2677 اشتہاری مجرم گرفتار کئے،اے کیٹیگری کے179،بی کیٹیگری کے1962عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے۔ 

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہر میں ہونے والے بیشتر جرائم میں ملوث پیشہ ور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری مشن ہے، پولیس افسران اشتہاری و عادی مجرموں کی گرفتاری کے ٹارگٹ پورے کریں،تمام ڈویژنل افسران کو اشتہاری مجرم پکڑنے کا ٹاسک دیا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -