پنجاب پولیس انٹر ن شپ پروگرام، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

پنجاب پولیس انٹر ن شپ پروگرام، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس انٹر ن شپ پروگرام کے شرکاء نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ 33 شرکاء وفد کا حصہ تھے۔آپریشن کمانڈر ایس پی محمد عاصم جسرا نے وفد کو ادارے کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔وفد کو عوامی آگاہی کیمپئن، میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایس پی محمد عاصم جسرا نے وفد کو بتایا کہ پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کو اب تک 2لاکھ سے زائد خواتین انسٹال کرچکی ہیں۔

پولیس کو انویسٹی گیشن میں مدد کیلئے 18ہزار سے زائد ویڈیو شہادتیں دکھائی جاچکی ہیں۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی  دیگر صوبوں میں سیف سٹی پراجیکٹس کے حوالے سے معاونت کی جارہی ہے۔ سیف سٹی کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے ہاوسنگ سوسائٹیز،شاپنگ مالزودیگر پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ کا عمل جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -