سی ٹی ڈی پنجاب کے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز،3 مشتبہ افراد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب کے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز،3 مشتبہ افراد گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کارروائی کر کے 3 مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس کی ہدایات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے خفیہ اطلاعات پر صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 46کومبنگ اینڈ سرچ آپریشنز کے دوران46  علاقوں کو چیک کیا گیا '2694  مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ اور467افرادکا بائیو میٹرک چیک کیا گیا۔سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا تھا کہ ان کومبنگ آپریشنز کے دوران3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے'پولیس نے گرفتار مشتبہ افراد کے خلاف  لاہور'قادر آبادمنڈی بہاؤالدین'ظفروال ضلع نارووال اوردینہ جہلم میں 4مقدمات درج کر کے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -