کوٹ لکھپت، شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

  کوٹ لکھپت، شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں سفاک ملزم نے سوشل میڈیا پر لڑکی سے دوستی کرکے شادی کا جھانسہ دیکربد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے واقعہ کا  مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمہ مدعیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر فرخ سرور نامی شخص سے دوستی ہوئی جس نے خود کو امریکن نیشنل اور بزنس مین بتایا، سفاک ملزم فرخ سرور نے مجھے شادی کرنے کا کہہ کر کوٹ لکھپت کے علاقے جنرل ہسپتال بلوایا۔ ملزم فرخ سرور نے مجھے اپنی گاڑی میں بٹھا کر جوس پلایا جس سے بے ہوش ہو گئی جب ہوش آیا تو برہنہ حالت میں تھی، ملزم نے میرے ساتھ بد اخلاقی کی، تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -