جمہوری اقدار ، آئین کی بالا دستی سے ہی ملک کی ترقی اور بہتری ممکن ہے ، گورنر پنجاب 

جمہوری اقدار ، آئین کی بالا دستی سے ہی ملک کی ترقی اور بہتری ممکن ہے ، گورنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سابق اراکین اسمبلی سمیت اہم شخصیات کی الگ الگ ملاقاتیں،ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین وفاقی مدارس بورڈ مولانا حنیف جالندھری، سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت اہلحدیث چوہدری کاشف نواز رندھاوا، معاون خصوصی وزیراعظم ملک عبدالغفار ڈوگر، سینیٹر ظفر چوہدری،سابق ایم این اے پیر اسلم بودلہ، سابق ایم پی اے عامر حیات ہراج، سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان اور سابق ایم پی ایز رانا محمد ارشد اور مولانا الیاس منظور چنیوٹی شامل تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ آئین اور قانون کی پاسداری فرض ہے تمام اقدامات آئین و قانون کی روشنی میں اٹھائے جائیں گے،آئینی عمل جاری ہے،جمہوری اقدار کے فروغ اور آئین کی بالادستی سے ہی ملک کی ترقی اور بہتری ممکن ہے،امید ہے پنجاب میں عبوری حکومت احسن طریقہ سے اپنے فرائض سر انجام دے گی،اس موقع پر سابقہ عوامی نمائندوں نے پی ٹی آئی حکومت کے بالخصوص آخری دنوں میں بے ضابطگیوں، غیر قانونی بھرتیوں اور ٹینڈروں کے بارے میں شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔
گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -