سابق ڈی آئی جی شفقات احمد کی اہلیہ صوبائی وزیر بننے کی دوڑ میں سر فہرست

سابق ڈی آئی جی شفقات احمد کی اہلیہ صوبائی وزیر بننے کی دوڑ میں سر فہرست

  

لاہور( ناصرہ عتےق)پنجاب میں نگران صوبائی کابینہ کی تشکیل کے لئے غیر جانبدارانہ قابل افراد کے نام زیر غور،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسز ناہید شفقات کا نام بھی صوبائی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ کے لئے سرفہرست ہے۔مسز شفقات سابق ڈی آئی جی شفقات احمد کی بیگم اورنائب صدر مسلم لیگ گجرات وسیم افضل کی ہمشیرہ ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سرگرم کارکن اور امیدوار برائے قومی اسمبلی بھی رہ چکی ہیں۔ناہید شفقات کے بارے میں معلوم ہو ا ہے کہ وہ انتہائی ہمدرد اور سوشل خاتون ہیں،غریب اور نادار افرادکی فلاح و بہبود کے لئے ہر وقت مصروف عمل رہتی ہیں،جہاں کہیں خواتین پر کو کوئی کڑا وقت آئے تو یہ مظلوم خواتین کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں،مالی اور لیگل امداد میں کوئی کسر نہیں چھوڑتیں۔ذرائع کے مطابق رخسانہ بنگش پنجاب میں کابینہ کے جوڑ توڑ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں

ناہید شفقات

مزید :

صفحہ آخر -