سیلاب متاثرین کی بحالی ، ترکی کا بحری جہاز امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گیا 

سیلاب متاثرین کی بحالی ، ترکی کا بحری جہاز امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گیا 

  

کراچی(آئی این پی)ترکیہ سے سیلاب متاثرین کے لیے بھیجا گیا امدادی سامان کا پہلا جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا، دوسرا بحری جہاز 4 فروری کو پہنچے گا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ترکیہ کے قونصل جنرل سے امدادی سامان وصول کیا، پہلے بحری جہاز کے ذریعے 864 ٹن امدادی سامان کراچی پہنچا، دوسرا بحری جہاز900 ٹن امدادی سامان لے کر آئے گا۔امدادی سامان میں کمبل، سردیوں کے لئے گرم کپڑے، غذائی اشیا اور دیگرچیزیں شامل ہیں، یہ سامان این ڈی ایم اے کے ذریعے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ہماری بِھرپور مدد کی ہے، حالیہ سیلاب کے بعد سب سے پہلا امدادی سامان ترکیہ سے آیا تھا، پاکستان کے عوام ہر قدرتی آفت کے موقع پر مدد پر ترکیہ کے مشکور ہیں۔قونصل جنرل ترکیہ نے کہا کہ ترکیہ کے لوگ پاکستان سے بے انتہا محبت کرتے ہیں ۔

بحری جہاز

مزید :

صفحہ آخر -