اداکارخاور رفیع کے بڑے صاحبزادے امریکہ میں انتقال کرگئے

   اداکارخاور رفیع کے بڑے صاحبزادے امریکہ میں انتقال کرگئے

  

لاہور (فلم رپورٹر)  ماضی  کے ہردلعزیز مزاحیہ فلمی  و ٹی وی اداکار  رفیع خاور عرف ننھامرحوم کے بڑے صاحبزادے محمد رضی امریکا میں انتقال کرگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مرحوم امریکی ریاست فلوریڈا کی برواڈ کانٹی کے محکمہ پولیس میں سارجنٹ کے عہدے پرفائز تھے۔ کینسر کے مرض میں مبتلا مرحوم 2 برس تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ محمد رضی کی نماز جنازہ میں کمیونٹی کے افراد اور  پولیس حکام نے شرکت کی، مرحوم کی تدفین مقامی مسلم قبرستان میں عمل میں آئی۔

۔ برواڈ پولیس و شیرف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

مزید :

کلچر -