ترقی کیلئے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی ضروری ،منظور وٹو

  ترقی کیلئے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی ضروری ،منظور وٹو

  

 لاہور (نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور وٹو،سنیئر رہنما پیپلز پارٹی عابد حسین صدیقی،جہاں آراءوٹو ،میاں عبدالوحید ، فلک شیر وٹو،حاجی طارق ظہور وٹو،میاں اکرم خاں وٹو ، آصف آفتاب،فیضان وٹو،چاند فرید مہار اور میاں ظفر اقبال وٹو نے ایکسپو سینٹر میں فرنیچر کی نمائش کاافتتاح کیا اور وہاں پر لگائے جانے والے مختلف سٹالز کا معاینہ بھی کیا،اس موقع پر سابق وزیر اعلی میاں منظور وٹو نے کہا کہ ملک میں فرنیچر کے کاروبار سمیت تمام کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو تو ملک ترقی کریگااور ملک کی معاشی صورت حال بھی بہتر ہوجائے ملکی معاشی صورت حال کی بہتری میں ہی ملک کی بہتری کا راز ہے۔

منظور وٹو

مزید :

صفحہ آخر -