’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘  کے شاندار نمائش کے 100دن مکمل 

   ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘  کے شاندار نمائش کے 100دن مکمل 

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت لاشاری فلمز کی شاہ کار فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے اپنی شاندار نمائش کے 100دن مکمل کر لئے فلم آج بھی پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے ہوئی ہے شائقین فلم کو بہترین پزیرائی دے رہے فلم ریلیز کے بعد اب تک باکس آفس پر مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستان میں 105کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے -

جو ایک ریکارڈ ہے فلم انڈسٹری کو نیا راستہ دیکھانے والی دی لیجنڈ آف مولا جٹ بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے ریلیز کے بعد جہاں پاکستان میں بہت سے ریکارڈ توڑے، وہیں مبینہ طور پر بین الاقومی سطح پر برطانیہ، کینیڈا متحدہ عرب امارات اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میی نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دنیا بھر میں 25 ممالک میں 500 سے زائد  سکرینز پر ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ کسی بھی پاکستانی یا پنجابی فلم کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ اور وسیع ترین ریلیز ہے۔ڈائریکٹر بلال لاشاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم کو دنیا بھر میں شائقین اور ناقدین کی طرف سے ملنے والی محبت سے بے حد متاثر ہوں۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستانی سینما کو عالمی نقشے پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ یہ دنیا بھر کے سینما گھروں میں دل جیت رہا ہے۔فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کئی سالوں سے ہماری سب کی محنت ہے۔

۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہماری فلم نے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور پاکستانی سینما کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے، جسے نہ صرف اندرون ملک بلکہ عالمی سطح پر ناظرین اور ناقدین نے پسند کیا اور سراہا ہے۔فلم سینما گھروں میں کامیابی سے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 100دن مکمل کر چکی ہے جس پر ہماری ٹیم بہت خوش ہے جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں فلمی شائقین کی جانب سے ہمیی بے حد پذیرائی مل رہی ہے یاد رہے فلم  دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر 2022 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، گوہر رشید،راحیلہ آغا،راشد محمود،وسیم علی،نئیر اعجاز، فارس شفیع اور علی عظمت شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -