آج کل کی فلمیں بغیر کہانی کے ڈرامہ لگتی ہیں، صائمہ نور

 آج کل کی فلمیں بغیر کہانی کے ڈرامہ لگتی ہیں، صائمہ نور

  

لاہور(فلم رپورٹر)  سینئر اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ آج کل کی فلمیں بغیر کہانی کے ڈرامہ لگتی ہیں‘ اب  پنجابی فلموں کا سنہری دوراب کبھی واپس نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز فلموں سے کیا جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے، سلطان راہی مرحوم کی اچانک وفات کے باعث پنجابی فلموں کا سورج غروب ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل  کی فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی  فلمیں صرف ایک ڈرامہ لگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  سنجیدہ  اداکار فلموں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں۔ 

مزید :

کلچر -