صلاحیتوں کی وجہ سے کامیابیوں کی بلندیوں پر ہوں، نگار چوہدری

صلاحیتوں کی وجہ سے کامیابیوں کی بلندیوں پر ہوں، نگار چوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمر نگار چوہدری نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے کامیابیوں کی بلندیوں پر ہوں۔نگار چوہدری نے کہا کہ شوبزانڈسٹری میں جو رسپانس ملا کبھی سوچا بھی نہیں تھاآج کامیابیوں کی جن بلندیوں پر ہو ں یہ سب شائقین کا پیار اور محبت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری ایک بار پھر اچھے مقام پر جا رہی ہے اس میں ماضی کی بہت سی شاہکارفلموں کے سیکوئل بنائے جارہے ہیں جب کہ بہت سے لوگ نوجوان فنکاروں کو متعارف کروارہے ہیں۔ یہ وہ سب اہم طریقہ کار ہیں جن کی بدولت ہم ترقی کی راہوں پرآگے بڑھ سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -