ملک میں خانہ جنگی دیکھ رہا ہوں ، گرفتاریوں سے عمران خان کی مقبولیت بڑھے گی ، شیخ رشید 

ملک میں خانہ جنگی دیکھ رہا ہوں ، گرفتاریوں سے عمران خان کی مقبولیت بڑھے گی ، ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ 13 جماعتیں الیکشن سے ڈری ہوئی ہیں، یہ جو قدم اٹھاتے ہیں ان کے اپنے گلے پڑ جاتا ہے۔لال حویلی راولپنڈی کے باہر عوام سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ان کا ایجنڈا یہ ہے کہ انہیں مقبول اور محبوب عمران خان پسند نہیں ہے، ان کی ایک ہی سازش ہے کہ عمران خان کو مائنس کیا جائے، عمران خان کو زہر بھی دیا جا سکتا ہے، سلو پوائزننگ بھی کی جاسکتی ہے۔شیخ رشید نے کہا یہ لوگ سمجھتے تھے شاید ہم ڈر جائیں گے، ہم نسلی ہیں، ہم اصلی ہیں، جس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، چٹان کی طرح کھڑے ہوتے ہیں، 

 ہم پاکستان میں خانہ جنگی دیکھ رہے ہیں، جمہوریت کو شدید خطرہ لاحق ہے، ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، سماج تباہ ہے۔نوازشریف صاحب میں نے لندن میں آپ کے ساتھ والے دفترمیں پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کل نہیں تو پرسوں آجائے گا ، عمران خان مزید مقبول ہو جائے گا، ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہنا چاہتے ہیں، عمران خان اگر جیل میں ہوگا تو کسی کا باپ بھی اس کے خلاف جلسہ نہیں کر سکتا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی سالمیت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، ہم اس ملک کے قومی اثاثے نہیں بکنے دیں گے، بلاول کو بیچ دیں گے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپنے اداروں سے کہنا چاہتا ہوں عوام ہی فوج ہے، عوام دکھی ہو تو فوج دکھی ہے، لوگوں نے نکلنا ہے، مارچ ،اپریل سیاسی طور پر انتہائی خطرناک اور سنگین ہے،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -