سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر لاہور بار کی متفقہ قرارداد منظور

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر لاہور بار کی متفقہ قرارداد منظور

  

لاہور ( نامہ نگار خصوصی ) لاہور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا اجلاس صدر بار رانا انتظار حسین کی زیر صدارت ہوا اجلاس میںسینئر نائب صدر آصف امین گورایہ ، نائب صدرندیم انجم ، نائب صدر ماڈل ٹاﺅن حادی حسین ،نائب صدر کینٹ، فرخ احمد خان ، سیکرٹری جنرل ملک کفیل کھوکھر، سیکرٹری عمر وقاص وڑائچ ، جوائنٹ سیکرٹری ، عاطف کمال ، فنانس سیکرٹری طاہرہ شاہین، لائبریری سیکرٹری اے ڈی چودھری ، آڈیٹرمحمد ممتاز ملک ، سابق کوآرڈینیٹرپاکستان بار مدثر چودھری، غلام مجتبیٰ چودھری ، زین ارشد، رانان نعمان ، مجتبیٰ حیدر، اسامہ بن راشد ، زمان ڈوگر ودیگرنے شرکت کی، اجلاس میں صدر ختم نبوت لائرز فورم پاکستان غلام مصطفیٰ چودھری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر قرارداد پیش کی ، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ قرارداد کی کاپیاں حکومتی اداروں اور ذمہ داروں کو بھی بھجوائی جائیں گی ،اجلاس میں ممبر لاہور بار ایسوسی ایشن محمد عمر اظہار کی بار رکنیت کی منسوخی کے متعلق قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

 لاہور بار

مزید :

صفحہ آخر -