اداکارہ ماورہ حسین کی بیٹی کو نصیحت
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماورہ حسین کی والدہ نے بیٹی کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان پر رب کے کرم کی وجہ ڈھونڈنے کی کوشش کرو، دوسروں کو آسانیاں دو اور بدلے میں رب سے اپنے لئے آسانیاں حاصل کرو۔اداکارہ ماورہ حسین نے اپنی انسٹا سٹوری پر اپنی والدہ کی جانب سے بھیجا ہوا ایک تفصیلی نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔اپنی والدہ کا نوٹ شیئرکرتے ہوئے ماورہ نے لکھا کہ یہ میری والدہ نے ابھی مجھے بھیجا ہے۔ماورہ نے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جو بھی ہیں اپنی والدہ کی وجہ سے ہیں کیوں کہ اْن کی والدہ نے انہیں ہر وہ چیز سکھائی جو اْن کیلئے اچھی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اْن کی رہنمائی کی کہ وہ اپنی زندگی سے برائی کو ختم کرسکیں، ماں آپ کے لئے میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔