نایاب چھپکلی کا غیر قانونی شکار سیکرٹری جنگلات، لاءافسر سے  14 فروری تک تحریری جواب طلب

نایاب چھپکلی کا غیر قانونی شکار سیکرٹری جنگلات، لاءافسر سے  14 فروری تک ...

  

لاہور ( نامہ نگار خصوصی ) سانڈے کا تیل بنانے کیلئے چھپکلی کی ایک بڑی قسم کے غیر قانونی شکار کے خلاف دائر درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں سانڈے کے تیل کیلئے بڑی چھپکلی کے غیر قانونی شکار کی نشاندہی کی گئی کہ چھپکلی کی بڑی قسم کا شکار نہایت ظالمانہ طریقے سے کیاجاتا ہے، چھپکلی کی نایاب قسم کی ہے، عالمی رپورٹ کے مطابق چھپکلی کی یہ بڑی قسم نایاب ہے، مفاد عامہ کی درخواست میں عدالت سے کارروائی کی استدعا کی گئی ہے، سیکرٹری جنگلات اور جنگلی حیات اس پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں، لاءافسر 14 فروری تک تحریری جواب پیش کرنے کو یقینی بنائیں، جسٹس انوار حسین نے بیرسٹر عزت فاطمہ کے توسط سے دائر درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

نایاب چھپکلی

مزید :

صفحہ آخر -