نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی  کےخلاف صدر، وزیراعظم اور  چیف الیکشن کمیشن کو خط ارسال

نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی  کےخلاف صدر، وزیراعظم اور  چیف الیکشن کمیشن کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نامہ نگار خصوصی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کےخلاف صدر، وزیراعظم اور چیف الیکشن کمیشن کو خط ارسال کردیا گیا۔یہ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے صدرمملکت، وزیراعظم اور چیف الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیاہے۔خط کے متن میں کہاگیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ تعیناتی میں اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کی، الیکشن کمیشن نے کس بنیاد پر محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ تعینات کیا وجوہات نہیں بتائیں،الیکشن کمیشن نے باقی امیدواران کو کیوں نظرانداز کیاجواز پیش نہیں کیا،الیکشن کمیشن نے اپنا فرض ادا کرنے میں ناکام دکھائی دیا،نگران وزیراعلیٰ سیاسی وابستگیاںرکھتے ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک میں متحرک رہے،نگران وزیراعلیٰ شفاف انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند ہے،الیکشن کمیشن کا سیاسی وابستگی رکھنے والے نگران وزیراعلی کی تعیناتی کانوٹیفکیشن نامناسب ہے،نگران وزیراعلی کو کام سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے۔
خط ارسال

مزید :

صفحہ آخر -