عائشہ ڈگری کالج،بینظیر بھٹو ہائیر سکینڈری سکول اساتذہ،طلبہ میں اعزازی چیک تقسیم

عائشہ ڈگری کالج،بینظیر بھٹو ہائیر سکینڈری سکول اساتذہ،طلبہ میں اعزازی چیک ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام عائشہ ڈگری کالج اور محتر مہ بے نظیر بھٹو شہید ہائر سکینڈری سکول کے نمایاں کارکردگی کے حامل پرنسپل و اساتذہ میں اعزازی چیک تقسیم کئے گئے۔ چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے بورڈ ممبران کے ہمراہ چیک تقسیم کئے اس مو قع پر سیکر ٹری رانا محمد عارف، سیکر ٹری بورڈ ناصر اکرم، بورڈ ممبر ڈاکٹر جویریہ، اختر نواز، سردار پرتاب سنگھ، کرشن شرما، ڈاکٹر سہیل رضا، ذیشان گورسی سمیت دیگر بورڈ ممبر و افسران ان کے ہمراہ تھے۔ چیرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی محنت اور لگن سے بورڈ کے تعلیمی اداروں کا معیار بہتر ہوا ہے، جس پر اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، جو آیندہ بھی جاری رہے گی۔اساتذہ نے اپنی عزت افزائی پر بورڈ چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -