عمران کو گرفتاری کرنیکی کوشش ہوئی تو بھرپور جواب دینگے،اعجاز چوہدری

عمران کو گرفتاری کرنیکی کوشش ہوئی تو بھرپور جواب دینگے،اعجاز چوہدری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو امپورٹڈحکومت کی اینٹ اینٹ بجا دیں گے، کارکنا ن تیار ہیں عمران خان کی کال کے منتظر ہیں تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے محسن نقوی  جیسے متنازع شخص کو وزیراعلیٰ مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے، محسن نقوی ایک متنازع شخصیت ہے،محسن نقوی نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف بیرونی سازش میں آلہ کار کا کردار ادا کیا الیکشن کمیشن نے جمہوریت کا مذاق بنا دیا ہے،حارث سٹیل کیس میں 35 لاکھ روپے کی پلی بار گین کرنے والے شخص کو  وزیراعلیٰ مقرر کرنا پنجاب کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 15سے زائدمسلم لیگی ایم این ایز پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں، صاف کردار کے حامل لوگو ں کو پارٹی میں شامل کیا جائے گا کوئی باشعورسیاستدان (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر انتخاب لڑنے کیلئے تیار نہیں،پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد (ن) لیگ والے اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں، انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا آگے کیا کرنا ہے، اربوں روپے کی لوٹ مار اور کرپشن بے نقاب ہونے کے بعد عوام انہیں ووٹ دینے کو تیار نہیں قوم کرپٹ عناصر کو مسترد کرچکی ہے اب آئندہ ملکی سیاست میں ان کی کوئی جگہ نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -