برائلر پھر مہنگا، فی کلو قیمت 507روپے تک پہنچ گئی 

برائلر پھر مہنگا، فی کلو قیمت 507روپے تک پہنچ گئی 

  

              لاہور (لیڈی رپورٹر)شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، مرغی کا گوشت مزید 3 روپے جبکہ زندہ مرغی 2 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی۔شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مرغی کا گوشت 3 روپے اضافے کے بعد 507 روپے فی کلو ہوگیا۔ جبکہ زندہ مرغی 2 روپے اضافے کے بعد 338 روپے فی کلو ہوگئی۔تاہم شہر میں فارمی انڈے 289 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ عام آدمی مہنگائی کے اس دور میں کم از کم مرغی کا گوشت تو کھا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -