ٹھیکیدار گلی کا کام ادھورا چھو ڑکر غائب،صداقت پارک کے مکین پریشان

ٹھیکیدار گلی کا کام ادھورا چھو ڑکر غائب،صداقت پارک کے مکین پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)چھوٹا ساندہ صداقت پارک قائد اعظم سٹریٹ نمبر 1میں ٹھیکے دار کام کو ادھورا چھوڑ کر چلا گیا۔ ایم این اے وحید عالم کے فنڈز میں سے بننے والی گلی کا کام غلط طریقے سے شروع کیاگیا اور پھر کام کو درمیان میں ہی چھوڑ دیا گیا،گٹروں میں پانی کے پائپ بھی اسی طرح موجود ہیں وہ بھی باہر نہیں نکالے، اور نہ ہی گٹروں میں گھروں کے سیوریج پائپ ڈالے ہیں۔ اہل محلہ نے احتجاجی کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کے باعث ہمارا گھروں سے نکلنا محال ہو چکاہے،گندگی کے باعث تعفن پھیلنے کا خدشہ ہے،گہرے کھڈوں میں بچوں،بزرگوں کے گرنے کے واقعات عام ہو رہے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹھیکیدار کو گلی کا کام مکمل کرنے کا پابند بنایا جائے۔