جی سی یو اکیڈمک کونسل نے نئے تعلیمی پروگراموں کی منظوری دیدی

جی سی یو اکیڈمک کونسل نے نئے تعلیمی پروگراموں کی منظوری دیدی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)جی سی یونیورسٹی لاہور کی 28ویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی صدارت میں ہوا جس میں نئے شعبہ جات اور تعلیمی پروگراموں کی منظوری دی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بتایا کہ ارشد شریف میموریل انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے قیام کر رہے ہیں،نئے انسٹیٹیوٹ میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اور ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز شامل ہونگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اکیڈمک کونسل نے یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں جدید ترین شعبہ زراعت کے قیام کی بھی سفارش کی۔اس حوالے سے یونیورسٹی کے پاس نئے کیمپس میں کافی جگہ ہے جو اس شعبے میں تحقیق کو فروغ دے گی، جرمن حکومت سے 50 لاکھ یورو کا پراجیکٹ موصول،یونیورسٹی بائیو میٹریل انجینئرنگ اور سنٹر آف ایکسی لینس میں نیا پروگرام شروع کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ میں ایوننگ کلاسزکی بھی منظوری دی گئی، اکیڈمک کونسل نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نئی پی ایچ ڈی پالیسی کی بھی منظوری دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -