ذوالفقار بھٹو،نوازشریف گرفتار ہو سکتے ہیں تو عمران خان کیو ں نہیں،سیف کھوکھر

ذوالفقار بھٹو،نوازشریف گرفتار ہو سکتے ہیں تو عمران خان کیو ں نہیں،سیف ...

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھرکی منتخب ہو نے کے بعد داتا علی ہجویری کے مزار پر حاضری،مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر خوراک بلال یسین، چودھری شہبازاحمد،غزالی سلیم بٹ،ملک وحید،سید حشمت شاہ سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ  مو جو دتھے  اس مو قع پر میڈیاسے گفتگو میں صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر کا کہناتھا کہ جب ذوالفقارعلی بھٹو اور نوازشریف گرفتار ہو سکتے ہیں تو عمران خان اوپر سے نہیں آئے جو گرفتار نہیں ہوسکتے، انتخابات ہوئے تو پتہ چل جائے گا، ہماری گرفتاریوں پر تالیاں بجانے والے مکافات عمل کا شکار ہیں، مقبولیت کا دعوی کرنے والے الیکشن کروائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، ان کا کہناتھاکہ عمران خان کو حکومت نہیں ادارے گرفتار کریں گے،ذوالفقار علی بھٹو نوازشریف مریم حمزہ شہباز بھی گرفتار ہوئے عمران خان اوپر سے نہیں آئے، مریم نواز کی پاکستان آمد پر تاریخی استقبال کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ لاکھوں کی تعداد میں لیگی ورکرز اپنی لیڈر کا استقبال کریں گے۔

 ، پارٹی کارکن مریم نواز کا ایسا استقبال کریں گے تاریخ دیکھے گی نوازشریف کی ٹیم ہے گلدستہ کی طرح ہے،خواجہ سعد رفیق کا بھی ٹیلی فون بھی آیا ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے، ورکرز کو عزت ملی ہے پیرا شوٹر نہیں ہوں۔ان کاکہناتھاکہ میرے لاہور صدر بننے کیلئے اپنی قیادت کا شکر گزار ہوں اور پنجاب کو مسلم لیگ ن کا گڑھ بنا کر ہی دم لوں گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -