پنجاب میں آئین کی روشنی میں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، بلیغ الرحمان

پنجاب میں آئین کی روشنی میں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، بلیغ الرحمان

  

لاہور(سٹی رپورٹر)گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن سے گورنر ہاؤس میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں نگران سیٹ اپ کی تشکیل اور آئندہ انتخابات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر نے بتایا کہ پنجاب میں کسی بھی قسم کی سیاسی محاز آرائی کی بجائے آئین کی روشنی میں اقدامات  اٹھائے جارہے ہیں۔ نگران حکومت الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق الیکشن کروائے گی۔بعض عناصر بلاوجہ صوبے میں محاز آرائی اور انارکی کی فضا قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنہیں ناکامی ہو گی۔چوہدری کا شف نواز رندھاوا نے گورنر پنجاب کی سیاسی بصیرت کو سراہا اور خوش اسلوبی سے اپنا آئینی کردار نبھانے کی تحسین کی۔کاشف نواز رندھاوا کا کہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ ن کے اتحادی کی حیثیت سے انتخابات ملکر لڑیں گے۔عمران خان سیاسی شکست خوردگی کا شکار ہیں اور ملکی اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ان کے منفی عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -