امپورٹ پر بندشوں اور رکاوٹوں کو فی الفور ختم کیا جائے،حاجی نواز

 امپورٹ پر بندشوں اور رکاوٹوں کو فی الفور ختم کیا جائے،حاجی نواز

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر اتفاق گروپ انجمن تاجران ہال روڈ حاجی نواز پپو نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مشکلات سے نکالنے کیلئے امپورٹ پر بندشوں اور رکاوٹوں کو فی الفور ختم کیا جائے ۔ ملکی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کیلئے بینکوں سے امپورٹرز کے کنٹینرز کی کلیئرنس برق رفتار بنائی جائے۔ بھاری زرمبادلہ دینے والے بزنس سیکٹر کو بہتر اور موثر سہولیات کی فراہمی کامیابیوں کے دروازے کھولے گی۔ بزنس کمیونٹی پر ٹیکس اور قومی محصولات کم کردیئے جائیں۔

سرکاری وصولیوں میں سبسڈیز صنعتکار اور تاجر کیلئے آسانیاں پیدا کرے گی۔ مینوفیکچرنگ کے عمل میں تیزی صنعتوں کارخانوں کے پلانٹس کی سرگرمیوں میں موثر بحالی ملکی معیشت کو بلندیوں تک لے کر جائے گی۔ ملکی معاشی حالات کو سازگار بنانے کیلئے پورٹس پر پھنسے کنٹینرز کی کلیئرنس فی الفور کروائی جائے۔صنعت کار اپنی صنعتیں بیرون ملک منتقل کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ حکومت حالات کو بہتر سمت لے کر آئے تاکہ صنعتیں چل سکیں اور معیشت دیوالیہ ہونے سے بچ سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -