عوام کی امیدوں کا محور صرفاور صرفعمران خان،شمسہ علی

 عوام کی امیدوں کا محور صرفاور صرفعمران خان،شمسہ علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف  کی سابق رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ عوام کی امیدوں کا محور صرف اور صرف عمران خان ہیں،عمران خان بہت جلد دوبارہ وزیر اعظم ہوں گے اور پاکستان میں پھر ترقی و خوشحالی کے سفر کا آغاز ہو گا،عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے پی ڈی ایم جو مرضی کرے شکست اس کا مقدر بن چکی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے نے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے دور اقتدار کے دوران وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا تھا۔

تاہم رجیم چینج کے گھناؤنے کھیل نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں جس کا خمیازہ آج پورا ملک اور عوام بھگت رہے ہیں۔فواد چودھری گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -