ٹیکسٹ بک بورڈ کو مالی مشکلات،پبلشرز نے کتابوں کی چھپائی روک دی

ٹیکسٹ بک بورڈ کو مالی مشکلات،پبلشرز نے کتابوں کی چھپائی روک دی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو مالی مشکلات کا سامنا، بلز کی عدم دستیابی پر پبلشرز نے کتابوں کی چھپائی روک دی۔۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو محکمہ خزانہ کی جانب سے تاحال فنڈز نہیں ملے، فنڈز نہ ملنے کے باعث تعلیمی نصاب کی اشاعت خطرے میں پڑ گئی،سکولوں میں کتابوں کی فراہمی نا ممکن ہو گئی۔ صدر خالد پرویز کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتابوں کی اشاعت کے بدلے 14 ارب روپے کی ادایئگیاں کرنی ہیں، پبلشرز کو  پیسے  نہ  ملنے کیوجہ سے کتابوں کی چھپائی بند،ہزاروں ورکرز بے روزگار ہوگئے، ہر سال جنوری میں 50فیصد کتابیں چھپ جاتی ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -