چیئرمین ہلال احمر کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے ساتھ ملاقات

چیئرمین ہلال احمر کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمان نے ہلال احمر پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی بروقت اور بہتر انداز سے ریسکیو اور ریلیف کی فراہمی میں ہلال احمر نے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔گورنر ہاؤس پنجاب میں چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کے ساتھ ملاقات میں گورنر پنجاب کاکہنا تھا کہ قدرتی آفات اور سانحات میں متاثرین کی مدد ہلال احمر کا طرہ امتیاز ٹھہرا ہے۔ گورنر پنجاب نے ملاقات میں اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ ہلال احمر پنجاب برانچ کو مضبوط، مستحکم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ ہلال احمر  مشکل کی ہر گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہلال احمر کی تمام برانچیں نیشنل ہیڈ کوارٹرز کے دست و بازو ہیں ان کا استحکام اور مضبوطی ہمارا اولین مشن ہے۔میں نے  تمام برانچوں کا دورہ کیا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔نیشنل ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے سب کے ساتھ یکساں برتاو اور باہمی روابط کا فروغ اولین ترجیح ہے۔ہلال احمر پنجاب بھر میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا اس کے لیے موومنٹ پارٹنرز کی جانب سے تعاون مانگا جائے گا۔انہو ں نے ہلال احمر کو ضلعی سطح پر مضبوط، فعال اور متحرک بنانے کے لیے تعاون کی اپیل کی۔ملاقات میں ہلال احمر پنجاب کے چیئرمین جسٹس (ر) شیخ احمد فاروق، سیکرٹری جنرل ہلال احمر پاکستان عبید اللہ خان، سیکرٹری پنجاب برانچ محمد زاہد و دیگر بھی موجود تھے۔