ملکی معیشت کی ترقی ،صنعت بحالی پر فوکس، تسنیم قریشی

ملکی معیشت کی ترقی ،صنعت بحالی پر فوکس، تسنیم قریشی

  

  ملتان(اے پی پی)وزیر مملکت برائے صنعت و پیداوار تسنیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملکی معیشت کو مضبوط بنانے اور شعبہ صنعت کی بحالی کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے،صنعتی شعبہ کو پروان چڑھانے کیلئے سازگار ماحول مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسپن یارن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی(ایس وائی آر ڈی سی)کےدورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی حکومت ملک کوبحرانوں سے نکالنے کےلیے کوشاں ہے،ملک کو درپیش مسائل کا حل انڈسٹری کی حوصلہ افزائی میں ممکن ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -