جذام کا عالمی دن،سرکاری پرائیویٹ ہسپتالوں میںآگاہی مہم

جذام کا عالمی دن،سرکاری پرائیویٹ ہسپتالوں میںآگاہی مہم

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں جذام کا عالمی دن آج منایاگیا،اس دن منانے کومنانے مقصد دنیا بھر میں موذی مرض جذام کی روک تھام اور اس کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے،ماہرین کے مطابق جذام یا کوڑھ ایک مہلک مرض ہے جس کے(بقیہ نمبر5صفحہ6پر )

 شکار مریضوں کے ہاتھ اور پاں متاثر ہوتے ہیں، اس دن کے انعقادکا مقصد جذام کے مریضوں کی بحالی اور معاشرے میں ان کے خلاف امتیازی برتا کا خاتمہ ہے،اس مرض کی ابتدائی علامات میں ہلکاسفیدی یا سرخی مائل دھبہ جس میں خارش اورچھونے کا احساس نہ ہو شامل ہے جبکہ بازوں اور ٹانگوں کی نسوں میں درد کا احساس ہوتو فوری طورپرڈاکٹر سےرابطہ کریں،ماہرین کے مطابق جذام کی جلدتشخیص اورمناسب علاج سےمریض معذوری سے بچ سکتا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -