پی سی سی سی ملازمین کا ملک گیر احتجاج،دھرنے،کام بند

پی سی سی سی ملازمین کا ملک گیر احتجاج،دھرنے،کام بند

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر )پی سی سی سی ملازمین نے ملک گیر احتجاج و دھرنا دیا آٹھواں روز میں داخل ہوچکا ہے چاروں صوبوں میں قائم پی سی سی سی ملازمین سراپا احتجاج،وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ماتحت ادارے پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) ملازمین کو 7 ماہ سے تنخواہیں اور پینشنز نہ ملنے پر احتجاج و دھرنہ کا آٹھواں روز جاری۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور پینشنز کی عدم ادائیگیاں ظلم و جبر کی انتہاءہے۔ تنخواہوں/پینشنز اور بقایاجات کی ادائیگی تک ملک بھر میں پی سی سی سی کے دفاتر ملتان،بہاولپور،ساہیوال،سکرنڈ،میر پور خاص، گھوٹکی، ڈیرہ اسماعیل خان، سبی(بقیہ نمبر8صفحہ6پر )

 اور لسبیلہ کی تالا بندی جاری رہے گی اور مطالبات کی منظوری تک دھرنہ و احتجاج جاری رہے گا اور اس کا دائرہ کار وفاقی وزراءکے گھروں تک بڑھانے کے لئے مشاورت جاری ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -