پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ،مالی مشکلات، کتابوں کی چھپائی بند

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ،مالی مشکلات، کتابوں کی چھپائی بند

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو مالی مشکلات کا سامنا، بلز کی عدم دستیابی پر پبلشرز نے کتابوں کی چھپائی روک دی۔بتایاگیاہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں مالی مسائل کے باعث صوبے بھر میں تعلیمی نصاب کو خطرہ درپیش ہے، پرنٹنگ پریسوں نے سکولوں کو فراہم کی جانے والی کتابوں کی چھپائی روک دی ہے۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو (بقیہ نمبر20صفحہ6پر )

محکمہ خزانہ کی جانب سے تاحال فنڈز نہیں ملے، فنڈز نہ ملنے کے باعث تعلیمی نصاب کی اشاعت خطرے میں پڑ گئی ہے, سکولوں میں کتابوں کی فراہمی نا ممکن ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹ بک بورڈ نےکتابوں کے اشاعت کے بدلے 14 ارب روپے کی ادایئگیاں کرنی ہیں، پبلشرز کو پیسے نہ ملنے کیوجہ سے کتابوں کی چھپائی بند ،ہزاروں ورکرز بے روزگار ہوگئے، ہر سال جنوری میں 50فیصد کتابیں چھپ جاتی ہیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -