میلسی،اسمبلی تحلیل کے بعد سیاسی  جو ڑ توڑ،ڈیرے آباد،رابطہ مہم تیز

  میلسی،اسمبلی تحلیل کے بعد سیاسی  جو ڑ توڑ،ڈیرے آباد،رابطہ مہم تیز

  

 میلسی (نمائند ہ پاکستان،نامہ نگار)پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد پی پی235 ، 236 ،237 میلسی کے امیدواروں کے سیاسی ڈیرے آباد ہو گئے۔ووٹ کے حصول پر مبنی "سماجی انقلاب " آ گیا ۔دن بھر گاڑیوں کے قافلے شہر اور دیہات کی سڑکوں پر نظر آنے لگے جن پر لگے پارٹی پرچم سے شہری پہچانا کرتے ہیں کہ اب کون سی سیاسی شخصیت " "کمپین " کے لیے (بقیہ نمبر19صفحہ6پر )

 بے چارے ووٹر کے پاس تقریب میں شرکت کے بہانے جارہی ہے ۔ امیدواران پہلے تو موت فوت اور شادی ولیمہ کی تقاریب میں شرکت کرتے تھے اب عمومی تقاریب اور بیمار پرسی پر آنے جانے لگے ہیں ایسے مواقع پر "آپ میرے چچا،آپ میرے بھائی" جیسے الفاظ کا سیاسی استعمال عروج پر جا پہنچا ہے اور ولیمہ کی تقاریب ،نمازجنازہ اور فاتحہ خوانی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امید واران کی بھر پور شرکت جاری ہے۔ بیمار افراد سے بھی ملاقاتیں، عروج پر جا پہنچی ہیں ۔لوگوں کو سبز باغ دکھائے جارہے ہیں۔کہ "کامیابی کے بعد ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔ بیروزگار افراد کو روزگار دیں گےوغیرہ ۔"اب سیاست دانوں کو دو چار ماہ پرانی اموات کی تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی یاد آرہی ہیں۔ عوام حیرانی میں مبتلاہیں کہ امیر طبقے سے تعلق رکھنے والی یہ شخصیات اچانک کتنی" سوشل" ہو گئی ہیں ۔تاہم ووٹر بھی اتنے سیانے ہو گئے ہیں۔کہ سب کو خوش کرنے میں لگے ہیں۔ بعض لوگ کھر ی کھری سنا کر اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔ جنہیں مختلف مجبوریوں کا رونا روکر مطمن کیا جا تا ہے ۔ تاہم عوام بھی جانتے ہیں کہ یہ سب کچھ الیکشن کی کامیابیوں کے حصول تک ہے۔#

مزید :

ملتان صفحہ آخر -