نوجوانو ں کو قرض دینے سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا ، سعید منیس

نوجوانو ں کو قرض دینے سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا ، سعید منیس

  

 میلسی (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے اور معروف پارلیمینٹیرین الحاج سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایگریکلچر اور بزنس سیکٹر میں نوجوانوں کو سات سالہ مدت کے لیے کم مارک اپ قرضہ دینے کی سکیم سے بیرو ز گاری کا خاتمہ ہو گا اور نوجوان اپنی صلا حیتوں سے لاکھوں روہے کے فی کس قرضے کو متعلقہ سیکٹر(بقیہ نمبر18صفحہ6پر )

 میں لگا کر بہتر منافع کے ساتھ اپنے پیروں پر کھڑے ہو پائیں گے وزیراعظم کا بیانیہ سیاست نہیں ریاست بچا ایک بہت بڑی قربانی ہے جو ملک کو بچانے کے لیے وہ دے رہے ہیں اس سے مستقبل شاندار ہو گا ۔لیکن باشعور عوام مسلم لیگ ن کا ہی ساتھ دے گی اور سخت فیصلوں کو نظریہ ضرورت کا سبب قرار دے گی ان خیالات کا اِظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ پر کارکنوں سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے نویں پرو گرام کی کامیابی سے معاشی مسائل کے حل کی مجبوری پیش نظد رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے معاشی بحران کے کنٹرول کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط قبول کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -