این اے174،مختلف علاقوں میں اہم منصوبوں پر کام کی رفتا ر تیز

این اے174،مختلف علاقوں میں اہم منصوبوں پر کام کی رفتا ر تیز

  

اُوچ شریف(سٹی رپورٹر)رکن قومی اسمبلی و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی تعلیم و لوک ورثہ مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کی خصوصی کاوشوں سے حلقہ این اے 174احمد پورشرقیہ کے مضافاتی علاقوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کا م تیزی سے جاری ہے پہلی بار مذکورہ حلقے میں توجہ سے محروم اور پسماندہ دیہی علاقوں کےلئے بجلی کی فراہمی کےلئے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں(بقیہ نمبر16صفحہ6پر )

 جن سے مذکورہ علاقوں کے مکینوں کو اجتماعی فائدہ حاصل ہونے کے ساتھ ان ک دیرنیہ مشکلات کا بھی ازالہ ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کے ترجمان سردار محمد اجمل خان بلوچ ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کی خصوصی جدوجہد کے نتیجے میں حلقہ انتخاب کےلئے خطیر لاگت کے اجتماعی عوامی منصوبے منظور کئے گئے ہیں جن میں بجلی فراہمی کی اسکیمیں شامل ہیں۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -