رینٹ اے کارکا بزنس،ڈرائیورزکی رجسٹریشن کےلئے سیکرٹری ڈی ٹی ایزکو ہدایات

رینٹ اے کارکا بزنس،ڈرائیورزکی رجسٹریشن کےلئے سیکرٹری ڈی ٹی ایزکو ہدایات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 خانیوال (نمائندہ پاکستان )حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر میں رینٹ پر چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی رجسٹریشن کرنے کیلئے صوبہ بھر کے سیکرٹری ڈی ٹی ایز کو ہدایت جاری کردی ہیں ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں لاکھوں کی تعداد میں ایسی چھوٹی بڑی گاڑیاں(بقیہ نمبر6صفحہ6پر )
 رینٹ پر چل رہی ہیں جن کے ڈرائیوروں کی کسی جگہ بھی رجسٹریشن نہیں ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے صوبہ بھر کے سیکرٹری ڈی ٹی ایز کو ہدایات کی ہیں کہ وہ ایسی ٹیکسی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی متعلقہ اڈوں پر رجسٹریشن کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی کسی کی تخریبی کارروائی سے بچنے میں مدد مل سکے۔